دسمبر گزر گیا

Poet: Rizwana aziz By: Rizwana aziz, Karachi

جاڑے کی اداس اور خنک شامیں
اپنے ساتھ لئےہیں یخ بستہ ہوائیں

ایک طرف جدائی و ہجر کا استعارہ
اور ہیں دل کو گرما نےوالی یادیں

بیتے ماضی کےرنگین عکس بکھیرے
ہرے زخم کتنے ہی سمیٹے خود میں

بہت سے طوفانوں کے دہکتے الاؤ
نذر ہوۓ دسمبر کی سرد راتوں میں

نفسیات انساں پر اثر انداز ہوتا ہوا
گزر گیا نۓ سال کی لئے خوش آئند امیدیں


 

Rate it:
Views: 367
14 Dec, 2020