دعا
Poet: Qateel Shifaee By: Uzma Ahmad, Lahoreکھلا کھلا ہو یہ جہاں
دھلا دھلا سماج ہو
تیری زمیں پہ اے خدا
محبتوں کا راج ہو
کسی وطن میں بھوک کا
رہے نہ کوئی مسئلہ
نگر نگر ڈگر ڈگر
اناج ہی اناج ہو
رکھیں نہ دل میں بیر ہم
سبھی کی چاہیں خیر ہم
سبھی کی ایک آن ہو
سبھی کی ایک لاج ہو
More General Poetry







