دعا لگی ہے کسی کی جو یہ مقام ملا

Poet: UA By: UA, Lahore

دعا لگی ہے کسی کی جو یہ مقام ملا
کہ بے نشان کو بھی آج ایسا نام ملا

اس بےنیاز کی رحمت کی شان کیا کہنے
مجھ خطا کار کو بھی بے بہا انعام ملا

میرے نصیب کی خوشبختی اور کیا ہوگی
تیرے نبی (ص) کے غلاموں کا اک غلام ملا

اس کی روشن جبیں پہ نور کا ہالہ واللہ
میرا جیون مجھے ایسا لگا تمام ملا

یہ شان اانکی ہے تو ان کی شان کیا ہوگی
یہ سوچنا ہی اب تو میرے دل کو کام ملا

دعا لگی ہے کسی کی جو یہ مقام ملا
کہ بے نشان کو بھی آج ایسا نام ملا

Rate it:
Views: 729
02 Mar, 2012