دعا-ھماری ویب پڑھنے والوں کے نام
Poet: By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAعمر کے سمندر میں
روشنی کی خواہش میں
وقت کے ستارے ہیں
جس خدا نے یہ دھرتی
یہ فلک سنوارے ہیں
اس سے التجا ھے یہ
اور میری دعا ھے یہ
وہ آپکی قسمت میں
علم کی ردا لکھ دے
وقت کی ادا لکھ دے
پیار کی انتہا لکھ دے
رزق بے پناہ لکھ دے
ماں کی دعا لکھ دے
اور اپنی ہر رضا لکھ دے
آمین ثم آمین
More General Poetry






