دل پر اختیار کچھ آسان نہیں
بڑے زورآور اس سے ہار گئے
منہ زور گھوڑے کی طرح ہے یہ
جذبے اسی کی ہمت سے پار گئے
بےانداز ہے گہرائی اس کی
بھنور کئی راز طے میں اتار گئے
جب لگے عشق کی چوٹ اسے
منصور کئی سوئے دار گئے
احتیاط نہیں دل کے معاملے میں
جدھر گئے سو بے اختیار گئے
آجائے جو اس میں میل ذرا
تو عمر بھر کے اعتبار گئے