دل تو کہتا ہے
Poet: By: Naeem Mehboob, jhehlumدل تو کہتا ہے کہ زمانے سے چھپا لوں تجھ کو
دل کی دھڑکن کی طرح دل میں چھپا لوں تجھ کو
کوئی احساس جدائی کا نہ رہنے پائے
اس طرح خود میں میری جان سما لوں تجھ کو
توں جو روٹھے کبھی مجھ سے میرے دل کے مالک
ساری دنیا سے خفا ہو کے منا لو ں تجھ کو
جب بھی دیکھوں تیرے چہرے پہ اداسی کا سماں
یہی چا ہوں کے کسی طرح منا لوں تجھ کو
تو جو تھک ہار کے لوٹے تو یہی خواہش ہے
اپنی پلکوں میں چھپا لوں تجھ کو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad