Add Poetry

دل شکستہ کوئی ہم جیسا یہَاں دفن ہے

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

دل شکستہ کوئی ہم جیسا یہَاں دفن ہے
دیر تک رات کو رونے کی صدا آتی ہے

جیسے چشمے پر نہاتی ہوئی شہزادی خواب
چاندنی رات اب اشکوں میں نہا جاتی ہے

کیا یہاں د شتِ تمنا میں کوئی پھول کھلا
اب ادھر روز کئی باد صبا آتی ہے

کس دستک نے بہت چپکے سے سرگوشی کی
چاند سے چاندنی نزدیک ہوئی جاتی ہے

میری آنکھوں میں اتر آئے ہیں کالے بادل
جاؤ سو جاؤ کہ موسم بڑا جذباتی ہے

خشک پتوں کو کوئی روند رہا ہے شاید
بال بکھرائے ہوئے بادِ صبا آتی ہے

Rate it:
Views: 476
23 Dec, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets