دل لگانے سے پہلے سوچا نہیں مگر
Poet: roop zahra By: roop zahra, karachiدل لگانے سے پہلے سوچا نہیں مگر
اب سوچتی ہوں یہ کیسا نقصان کر دیا
تونے چھوڑ دیا یہ مکان تو اسے آباد رکھنے کو
میں نے درد کو ہی دل کا مہمان کر دیا
روز نئی چالیں روز نئے فریب
تم نے تو وفا کے نام کو بدنام کر دیا
دل کے ویران جنگل میں تیری یاد کا جو بھی گل کھلا
اسے غزل کا روپ دے کر تیرے نام کر دیا
ہمیں تو بھٹکا دیا تیری چاہت کی خواہش نے
تمہیں کس نے رستے سے انجان کر دیا
محبت کرنے والوں کو جدائی کی سزا دے کر
دیوانوں کے لیئے عبرت کا نشان کر دیا۔۔۔
More Sad Poetry






