دل میں اتر گئی ہیں ایسے مثالی آنکھیں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل میں اتر گئی ہیں ایسیے مثالی آنکھیں
میری غزل کا ہو گئیں عنواں غزالی آنکھیں

میرے ہر سوال کا جواب انہی آنکھوں میں ہے
مجھ سے جواب طلبی کرتی سوالی آنکھیں

سرمئی ،سبز، نیلے، کالے، بھورے آئینے
آنکھوں میں جھانکتی میری خیالی آنکھیں

خوفزدہ کرتی ہیں مجھے کبھی کبھی
ناراضگی جتاتی مجھ سے جلالی آنکھیں

ان کے سحر میں کھویا تو ڈوب ہی جاؤں گا
بہت حسین تر ہیں عظمٰی جمالی آنکھیں
 

Rate it:
Views: 473
27 Feb, 2013