دل میں الفت کا ہے ارمان تو ملنے آنا
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanدل میں الفت کا ہے ارمان تو ملنے آنا
میری ہو جائے جو پہچان تو ملنے آنا
دوستوں سے بھی کروں گا نہ کبھی ذکر ترا
مجھ پہ تھوڑا سا بھی ہے مان تو ملنے آنا
گر ہو رسوائی کا ڈر گھر سے نکلنا نہ کبھی
ہاں اگر ملنا ہو آسان تو ملنے آنا
بھیگے موسم میں محبت کا مزہ ااپنا ہے
جب بھی بارش کا ہو امکان تو ملنے آنا
درد دینا نہ اسے پیار سے سمجھا لینا
گر ستائے دل نادان تو ملنے آنا
ڈھونڈتی ہے ترے قدموں کو مری تنہائی
چاہو کرنا کوئی احسان تو ملنے آنا
اپنی سوچوں کے جزیروں میں ٹہلتے تنہا
تم جو ہو جاؤ پریشان تو ملنے آنا
بارشیں پیار کی برسیں تو صدا دے لینا
دل میں اٹھنے لگیں طوفان تو ملنے آنا
جب خیالوں سے کبھی مجھ کو ہٹا نہ پاؤ
خواب بھی میرے ہوں ہر آن تو ملنے آنا
More Love / Romantic Poetry
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے روٹھ جانے کی ہی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
Bina
من میں تمھیں بسا کے من میں تمھیں بسا کے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
Bina






