Add Poetry

دل میں جو درد ہے اٹھا جاناں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل میں جو درد ہے اٹھا جاناں
تم ہو اس درد کی دوا جاناں

اجنبی بن کے یوں ملا نہ کرو
جب کہ ہو تم ہی آشنا جاناں

ہم جدائی کا درد سہہ لیں گے
میں نے یہ تم سے کب کہا جاناں

کاش کہ تم اسے سمجھ جاتے
وہ جو تم سے نہیں کہا جاناں

ہاتھ کیوں نہ اٹھیں دعا کیلئے
تم دعا کا ہو مدعا جاناں

دل کو اب کوئی الم یاد نہیں
یاد ہے بس تیرا چہرہ جاناں

محبت کو سلام کہتی ہے
اور اب کیا کہے عظمٰی جاناں

Rate it:
Views: 1011
26 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets