Add Poetry

دل میں کسی کے پیار کا شعلہ جلا دیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

دل میں کسی کے پیار کا شعلہ جلا دیا
تم ہی کہو یہ کیا ہے اگر دل لگا دیا

گو جی رہے ہے آج بھی کوئی ترے بغیر
جی لیں گے تیرے بعد بھی جب سب رلا دیا

یہ درد ہر مقام پہ رکھے گا مضطرب
جب اجنبی کو دل سے ہی جانے بھلا دیا

تنہائیاں رفیق رہی ہیں تمام عمر
قرطاس پر بھی چہرہ میں نے ہی سجا دیا

چھوڑی ہے جب سے پیار کے گلشن کی وہ گلی
جو میرے گھر میں پھول تھے وہ سب گرا دیا

اس کی بلا سے کوئی جئے یا کوئی مرے
جس کو کسی کے درد کا احساس دلا دیا

اچھے دنوں میں ساتھ تھا وشمہ جی آپ کا
مشکل کے وقت راستے سے وہ ہٹا دیا

Rate it:
Views: 2
27 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets