دل کو روگ برا بھئے
چھوڑو بھی جو ہوا بھئے
وہ ہی غیر بن جاتا ہے
جس سے کرو بھلا بھئے
تم کیسی نگری آ نکلے
ہر کوئی بدلے چہرہ بھئے
کیا بات الفت کی کریں
دل حاسدوں سے ڈرتا بھئے
غم زندگی کا طوق ہوئے
نا خوشی سے کوئی رشتہ بھئے
وہ بھی بچھڑ کر رویا ہو گا
ایک ہی اسکا میرا قصہ بھئے
حبیب شہر وفا تو سونا رہا
ہزار چمن ہو مہکا بھئے