دل کی کہانی
Poet: UA By: UA, Lahoreجو ہمیں جانتے ہیں
وہی تو ہمیں نہیں جانتے
جو ہمیں نہیں جانتے
وہی تو ہمیں جانتے ہیں
یہ کیسی انوکھی بات ہے
یہ کیسا انوکھا راز ہے
جو ہمیں پہچانتے ہیں
وہی تو ہمیں نہیں پہچانتے
جو ہمیں نہیں پہچانتے
وہی تو ہمیں پہچانتے ہیں
مختصر سا قصہ ہے
مختصر سی کہانی ہے
تھوڑی سے انجانی ہے
تھوڑی جانی پہچانی ہے
اپنی ہے اور بیگانی ہے
یہ ہر دل کی کہانی ہے
جو ہمیں جانتے ہیں
وہی تو ہمیں نہیں جانتے
جو ہمیں نہیں جانتے
وہی تو ہمیں جانتے ہیں
More General Poetry







