دل کے آئینے کے پار دیکھو نا
Poet: SYED WAQAS KASHI By: syed waqas kashi, RAWALPINDIدل کے آئینے کے پار دیکھو نا
میرے من میں اپنا پیار دیکھو نا
تیرے آنے کے بعد کوئی نہیں آیا
کیسی کھینچی ہم نے دیوار دیکھو نا
تم جو خود کو مسیحا کہتے ہو
آکے اپنا بیمار دیکھو نا
تم گر ناخوش ہو جدائی پر
میں بھی ہوں خود سے بیزار دیکھو نا
مطلوب گر ہے بے نیازی تو
بزم ساقی کے میخار دیکھو نا
چولی دامن کا ساتھہ ہے تجھ سے
ساتھ پھولوں کے خار دیکھو نا
گزر جاتیں ہیں بہاریں لمحوں میں
کاشی جی وقت کی مار دیکھو نا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad