دل کے بدل جانے کا دل کو صدمہ ہے
Poet: UA By: UA, lahoreدل کے بدل جانے کا دل کو صدمہ ہے
تجھ سے بچھڑ جانے کا دل کہ صدمہ ہے
تیرا تھا تیرا ہوں تیرا بن کے رہوں گا
قول سے پھر جانے کا دل کو صدمہ ہے
بیتے پل جو میری زیست کا حاصل ان کا
لوٹ کے نہ آنے کا دل کو صدمہ ہے
کوئی تو آئے اور آ کے بہلائے
تنہا رہ جانے کا دل کو صدمہ ہے
عظمٰی ان مسئلوں کو کیسے سلجھائیں
حالات بگڑ جانے کا دل کو صدمہ ہے
More General Poetry






