Add Poetry

دلِ بیمار کو سب دیکھنے آئے

Poet: رازق انصاری By: رازق انصاری , ( اندور( انڈیا

دلِ بیمار کو سب دیکھنے آئے
جنہیں آنا تھا وہ کب دیکھنے آئے

حقارت سے مجھے دیکھا تھا جس نے
اسے کہنا مجھے اب دیکھنے آئے

اسے میں بھی سمندر کا لقب دوں
میرے سوکھے ہوئے لب دیکھنے آئے

میرے ٹوٹے ہوئے خوابوں کے ٹکڑے
کوئی آنکھوں میں یارب دیکھنے آئے

بلایا تو بہت چینخوں نے لیکن
کھلی اب نیند سو اب دیکھنے آئے

Rate it:
Views: 378
04 Feb, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets