دلیل کیا ہے لوگ کیا ہیں زمانہ کیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دلیل کیا ہے لوگ کیا ہیں زمانہ کیا ہے
محبتوں کا اس جہاں میں فسانہ کیا ہے

میری آنکھیں تجھے اب تک تلاش کرتی ہیں
اے میرے دل کے مکیں تیرا ٹھکانہ کیا ہے

انا پرست بے وفا کہ بے مروت ہوں
تعلق توڑنے کا پاس بہانہ کیا ہے

ہم سے فرہاد و قیس بھی پناہ مانگتے ہیں
ہمارے عشق کے آگے یہ دیوانہ کیا ہے

یہ تم نے کس کو پکارا ہے بےخیالی میں
ہمارا نام عظمٰی ہے یہ ریحانہ کیا ہے

Rate it:
Views: 417
06 Mar, 2012