دن گزرے پر اس سے بات نہ ہو
Poet: عامرؔ By: Amir Salam, Mansehraدن گزرے پر اس سے بات نہ ہو
تو کیسے یہ لمبی رات نہ ہو
پھر موت بھی آئے غم نہ ہو گا
جب ہات میں تیرا ہات نہ ہو
تب باغ پہ ہے غٙمِ جدائی
جب کوئی شجر پہ پات نہ ہو
جاتی رہے ہم سے شمعِ ایماں
بس نیچ ہماری ذات نہ ہو
آ جائے تجھے سکون عامرؔ
گر ہجر کی تجھ پہ رات نہ ہو
More Sad Poetry






