دوزخي کي مناجات

Poet: Allama Iqbal By: Shahzad Shameem, Abbottabad

اس دير کہن ميں ہيں غرض مند پجاری
رنجيدہ بتوں سے ہوں تو کرتے ہيں خدا ياد

پوجا بھی ہے بے سود، نمازيں بھی ہيں بے سود
قسمت ہے غريبوں کي وہی نالہ و فرياد

ہيں گرچہ بلندی ميں عمارات فلک بوس
ہر شہر حقيقت ميں ہے ويرانہ آباد

تيشے کی کوئی گردش تقدير تو ديکھے
سيراب ہے پرويز، جگر تشنہ ہے فرہاد

يہ علم، يہ حکمت، يہ سياست، يہ تجارت
جو کچھ ہے، وہ ہے فکر ملوکانہ کی ايجاد

اللہ! تیرا شکر کہ يہ خطہ پر سوز
سوداگر يورپ کي غلامی سے ہے آزاد

Rate it:
Views: 477
08 Apr, 2009