دوست جانے جگر دوست دل کی ڈگر

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

دوست جان جگر دوست دل کی ڈگر
بعد ماں باپ کے دوست ہے معتبر

دوست ہم راز ہے دل کی آواز ہے
میں کہو فخر سے دوست پر ناز ہے

دوست باطل نہیں دوست بد دل نہیں
بے وفا شخص یاری کے قابل نہیں

دوست عزّت میری دوست دولت میری
چار کی گفتگو میں وہ زینت میری

Rate it:
Views: 411
17 Feb, 2013