دوست کتنے یہ بنائے تھے ہمیں یاد نہیں
زخم کتنے ہی یہ کھائے تھے ہمیں یاد نہیں
ہجر غم کرب سہے تیری خوشی کی خاطر
خون کے آنسو بہائے تھے ہمیں یاد نہیں
کہتا تھا ہم نہ کبھی بچھڑیں گے مل کے جاناَں
جب یہ ہوئے ہی پرائے تھے ہمیں یاد نہیں
ہم کو فرست نہ ملی ملنے کی تم کو جاناں
غم کبھی تم نے سنائے تھے ہمیں یاد نہیں
بھول گزری میں گیا ہوں وہ تو ساری باتیں
پھول زلفوں میں سجائے تھے ہمیں یاد نہیں
تیری چنچل تھی کبھی شوخ ادائیں لیکن
تیر نظروں کے چلائے تھے ہمیں یاد نہیں
ہاں میں شہزاد ملایا میں تو ہاں کرتا تھا
ناز نخرے ہی اٹھائے تھے ہمیں یاد نہیں