عبدا لرافع کی شادی کے موقع پر دُعایہ کلمات
میرے مالک جُز کُل
میں نہیں ہوں طالب تجھ سے
کسی مال و زر کا
کسی جاہ و حشم کا
بس اے مالک بے نیاز
تو احد ہے تو صمد ہے
تو بندہ احد پر کرم کر
خاندانِ احد کو ذی و قار و ذی شاد رکھ
اپنے کرم سے اپنے فضل سے
اے مالک کاینَات
تو رافع ہے
ہے فرید کی تجھ سے یہ طلب
عبدا لرافع کو دُعا کے ساتھ شاد و آباد رکھ
اے خُدا تو لا زوال ہے
خاندانِ فاروقی تجھ سے طلبگار ہے
لازوال محبتوں کا پیار میں بندھے رشتوں کا
( آمین )