Add Poetry

دکھ پے دکھ ملے

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

دکھ پے دکھ ملے اس طرح سے
لمحوں میں سال گزرا ہو جس طرح سے

نکل پڑے میرے آنسواس طرح سے
موسلا دھار بارش ہو جس طرح سے

میرے خواب ٹوٹے کچھ اس طرح سے
شیشے پے پتھر لگا ہو جس طرح سے

تیری یادیں میرے ساتھ ہیں اس طرح سے
پھول کے ساتھ کانٹا ہو جس طرح سے

وہ ہمارا ہو جائےگا یقیناً اس طرح سے
خدا سے دعا مانگتے ہیں جس طرح سے

Rate it:
Views: 587
21 Sep, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets