دیر نہ لگایا کرو
جلدی چلے آیا کرو
جب تمہیں بلائیں ہم
نخرے نہ دکھایا کرو
پاس آتے آتے تم
دور نہیں جایا کرو
ایسی شوخیوں سے
جی نہیں جلایا کرو
اپنے دل کی بات کبھی
ہم کو بھی بتایا کرو
ہم سے خفا ہو کر تم
جلدی مان جایا کرو
مان جانے میں کبھی
دیر نہ لگایا کرو