Add Poetry

دینا نہیں کسی کو ، توڑنہ دے کہیں کوئی بے قدری سے اسے

Poet: Humera Sajid By: Humera Sajid, Lahore

دینا نہیں کسی کو ، توڑنہ دے کہیں کوئی بے قدری سے اسے
مجھے ہی دے دو ،دینا تو ہے تم کو اک دن کسی کو اسے
نہ جان نہ پہچان، کیا پتہ تم ہو بے ایمان کیسے تمھیں دے دوں اسے
دل تو یونہی دیے جاتے ہیں، کون چوٹ لگاگیا ،بعد میں پتہ چلتا ہے اسے
کیا لڑکیوں کی طرح کر رہے ہو باتیں ،نازک بڑا ہے چوٹ نہ لگانا اسے
بڑے نخرے اٹھائے ہیں اس کے بڑے نازوں سے پالا ہے میں نے اسے
ٹوٹنا تو مقدرہے اس کا ، غیر نہ سہی کوئی اپنا چکنا چور کر جائے گا اسے
قریبی رشتہ دار کی چو ٹ تو سہ جاتا ہے ، بس محبت کا روگ مار دیتا ہے اسے
کسی کو دینا ہی نہی ہے میں نے ،بس اپنے ہی پاس رکھنا ہے اسے
میں بڑے پیار سے سنبھال کر رکھوں گی اسے ،مجھے ہی دے دو اسے
تم کیا سنبھال کے رکھو گی ، ہمیشہ سے نہ بھرنے والا زخم محبوب ہی دے جاتا ہے اسے
مجھ جیسا ملے گا نہی سوچ لو ، پھر نہ پچھتانا ، کسی کا تو ہو ہی جانا ہے اسے
زیادہ عرصے پاس تمھارے رہے گا نہی ،چوٹ کھانے میں مزہ آتا ہے اسے
 

Rate it:
Views: 431
15 Jun, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets