دیوانوں پہ کچھ واجب نہیں ہوتا
انہیں چھیڑنا مناسب نہیں ہوتا
جس کی زباں میں مٹھاس نہ ہو
اس کا کوئی طالب نہیں ہوتا
میں تو اسے یاد نہیں کرتا لیکن
وہ میری سوچوں سےغائب نہیں ہوتا
جس انسان کا ضمیر مر جائے
وہ نیکی کی جانب راغب نہیں ہوتا
سخنور تو بہت ہیں دنیا میں
مگر ہر کوئی غالب نہیں ہوتا