دیوانگی کی حد
Poet: UA By: UA, Lahoreدیوانگی کی حد کو ہم پار کر گئے
چاہا نہیں تھا لیکن دل ہار ہی گئے
جینے کی آرزو تھی پر جان سے گئے
محفلیں سجا کے بھی تنہا رہ گئے
دیوانگی کا عالم بےاختیاری دل
اے دوست تیری چاہ میں دن رات پاگئے
کس نے کہا نظر سے ان کے سامنے آئے
جن کی نظر سے دل پہ کئی گھاؤ آگئے
جن سے بچھڑنے کا تصور جانکاہ رہا
اک پل میں ہم سے کیسے وہ دور ہو گئے
More General Poetry







