دیوانہ تیرا
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreکہتا ہے زمانہ مجھے دیوانہ تیرا
ڈرتا ہے رسوائی سے مستانہ تیرا
رس رہا ہے لہو ہر زخم سے میرے
نہ کرے گا نالہ پھر بھی دیوانہ تیرا
کر لی ہے توبہ مئے پینے سے
ہمیں دیتا نہیبں جینے زمانہ تیرا
گزرتا ہوں جب بھی مئے خانے سے
یاد آتا ہے مجھے غضب ڈھانا تیرا
چاہتا ہوں پینا دیکھ کر دل جلوں کو
اب کی بار غضب ہے شاکر پینا تیرا
More Love / Romantic Poetry






