دیکھ سمندر
تیرے اندر
کتنے دریا بہتے ہیں
کتنی خلقت رہتی تجھ میں
دیکھ سمندر
میں نے مانا
اتنے خزانے تیری تہہ کے اندر ہیں
جو گنتی سے بھی باہر ہیں
دیکھ سمندر
میرا دل بھی ایک خزانہ
ایک سمندر
تجھ سے بڑا سمندر ہے
دیکھ سمندر
میرا رب بھی
میرے دل کے اندر ہے