دیکھو کتنی محبت سے نفرت جتانے آئے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreدیکھو کتنی محبت سے نفرت جتانے آئے ہیں
نئے دور کے ہرجائی یں نئے طور اپنائے ہیں
میرے ہرجائی کو میرے درد کا کتنا درد ہے
زخم دینے آئے ییں اور پیار سے دینے آئے ہیں
میٹھے میٹھے درد کا احساس روح میں جاگا ہے
میٹھا میٹھا درد اٹھا جب اس نے زخم لگائے ہیں
بے وفائی بھی بڑی ہی وفاداری سے نبھائی ہے
زہر کی جگہ شہد میں بجھائے نشتر چبھائے ہیں
عظمٰی ان کی جفاؤں کو بھی پلکوں سے لگایا ہے
ہرجائی کے سبھی ستم سر آنکھوں پر بٹھائے ہیں
More General Poetry






