Add Poetry

ذرا موسم بدلنے دو

Poet: سلیم کوثر By: Jawad Ahmed, Karachi

چشم بے خواب ہوئی شہر کی ویرانی سے
دَل اُترتا ہی نہیں تختِ سلیمانی سے

پہلے تو رات ہی کاٹے نہیں کٹتی تھی
اور اب دِن بھی گُزرتا نہیں آسانی سے

ہم نے اِک دوسرے کے عکس کو جب قتل کِیا
آئینہ دیکھ رہا تھا ہمیں حیرانی سے

اب کے لگتا ہںے لبِ آب ہی مر جائیں گے
پیاس ایسی ہے کہ بُجھتی نہیں پانی سے

آنکھ پہچانتی ہے لُوٹنے والوں کو ' مگر
کون پُوچھے گا مِری بے سَروسامانی کو

یُوں ہی دُشمن نہیں دَر آیا مِرے آنگن مِیں
دُھوپ کو راہ مِلی ہے پیڑ کی عُریانی سے

کوئی بھی چیز سلامٰت نہ رہے گھر مِیں سلیم
فائدہ کیا ہے بھلا...... ایسی نگہبانی سے

Rate it:
Views: 781
25 Feb, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets