سدا سہولتیں پیدا کرو جہاں کے لئے
نشان راہ بنو اہل کارواں کے لئے
زمیں تک نہ رہیں اپنی خواہشیں محدود
جگاؤ تازہ تمنائیں آسمان کے لئے
کیا ہے اس نے مجھے آشنائے راز حیات
دعائیں دل سے نکلتی ہیں مہرباں کے لئے
یہاں تو آپ نے جی بھر کے زندگی جی لی
اب اہتمام کریں دوسرے جہاں کے لئے
زباں کھلے نہ ہی نظروں سے کچھ ہویدا ہو
یہ احتیاط بھی لازم ہے رازداں کے لئے