رازق :

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi

وسعت کائینات کا اندازہ لگانا
بس میں نہیں میرے
چھوٹا سا ذرّہ ہے زمیں کائینات کا
ممکن نہیں پتا کروں زمین پر میری
حشرات کی تعداد
اور
کتنے ہیں جانور
پودے ہیں کتنے یہاں اور کتنے ہیں شجر
خشکی کے علاوہ
حیات کا مسکن ہیں یہ دریا و سمندر
آبادیاں گنجان ہیں کئی گنا اندر
غذا بنا حیات
بنتی نہیں یہ بات
بنا نہیں سکتا یہ انساں رزق کا دانہ
اور
بنتا ہے دانا
کہ رزق کا پانا
خود
اس کا کمال ہے

Rate it:
Views: 341
09 Apr, 2015