Add Poetry

راستوں میں ہے

Poet: UA By: UA, lahore

آغاز سفر اپنا ان راستوں میں ہے
انجام سفر اپنا ان راستوں میں ہے

صحرا میں دشت و دریا میں آسماں تلے
ہر روز ایک نیا سفر ان راستوں میں ہے

تا حد نظر اپنی منزل کے نشاں ہیں
دیکھو ہماری منزل ان راستوں میں ہے

ہم جس کی جستجو میں گرد راہ ہوئے
وہ ہمسفر کس سفر کے راستوں میں ہے

عظمٰی تیری حیات کو سکون کیوں نہیں
تو محو سفر ہر دم ان راستوں میں ہے

Rate it:
Views: 473
22 Dec, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets