Add Poetry

راستی سے گریز لوگوں کیلئے چھُپ گئے ہموار راستے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

راستی سے گریز لوگوں کیلئے چھُپ گئے ہموار راستے
جس پر دیوانگی چل پڑی وہ سبھی تھے دشوار راستے

تسکین میں وہ تروتازگی بھی نہ رہی باقی
الجھنوں سے پہلے یہی تھے سب چمکدار راستے

شدتوں کو پھر کہاں سے لگام ڈالیں
عہد سلطنت دوڑ رہے ہیں شہسوار راستے

ہم ہی غافل نکلے تو حسب معموُل کی بات تھی
کچھ منزلوں پر بھی رہے ہیں جان نثار راستے

زمانے کو ہم نے اپنے پاؤں کے زخم دکھادیئے
وہ تو فقط حوصلوں پہ کرتے تھے اعتبار راستے

رنج سے تردید ہی صحیح کچھ دن تو جی لیں
زندگی کو زندگی بنانے لیئے سبھی ہیں موتمار راستے
 

Rate it:
Views: 289
02 Dec, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets