راستے کی دھول
Poet: UA By: UA, Lahoreنہ جانے کونسی منزل کی جانب قدم بڑھنے لگے میرے
 نہ جانے اب کونسی بستی میں میرا دل ڈالے گا ڈیرے
 
 ابھی تک راستے کی دھول نے دھوکے میں ہی رکھا
 میری راہوں میں کیا کیا دھول نے بٹھا دیئے پہرے
 
 مجھے ڈر ہے بھٹک نہ جاؤں اس محور کی گردش میں
 جہاں تک نظر جاتی ہے راہوں میں ہیں گھور اندھیرے
 
 سحر کی جستجو میں دل کو اپنے ساتھ ہی رکھنا
 سیاہ راتوں میں دل جل کر مٹا دیتا ہے اندھیرے
 
 کوئی میرا نہیں تو کیا میرا دل ساتھ ہے عظمٰی
 خوشی اور دکھ درد ہمیشہ میں پاس ہے میرے
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 