راہبر، راہزن بھی ہوتے ہیں
پُر سکوں موجزن بھی ہوتے ہیں
دفن کرتے ہیں کیوں غریبوں کو
گورگاں، گورکن بھی ہوتے ہیں؟
جسم ننگا کریں کئی کپڑے
بے حِیا پیرہن بھی ہوتے ہیں؟
لوگ تنہا نظر تو آتے ہیں
ذات میں انجمن بھی ہوتے ہیں
سیج سجتی بیاہ بھی ہوتا ہے
بسترے، بے شکن بھی ہوتے ہیں
میل ہوتا ہے، دل نہیں ملتے
کچھ تو ناقص ملن بھی ہوتے ہیں
گل نہ پودے، گلاب چنبیلی؟
ایسے اظہر، چمن بھی ہوتے ہیں؟