Add Poetry

راہی کا تو کام ہے۔۔۔۔۔

Poet: By: uzma ahmad, Lahore

اک بنجارہ اکتارے پہ کب سے گاوے
جیون ہے اک ڈور ڈور الجھے ہی جاوے
آسانی سے گرہیں کھلتی نہیں ہیں
من وہ ہٹیلہ ہے جو پھر بھی سلجھاوے
راہی کا تو کام ہے چلتا ہی جاوے
سائیاں وے سائنیاںً وے سن سن سائنیاں وے
سائنیاں وے سائنیاں وے سن سائنیاں وے
تنکا تنکا چڑیا لاوے
ایسے اپنا گھر وہ بناوے
ذرہ ذرہ تو بھی جوڑ کے اک گھروندہ بنا
بوند بوند ہے بنتا ساگر
دھاگہ دھاگہ بنتی چادر
دھیرے دھیرے ایسے تو بھی اپنا جیون سجا
سینچتا ہے یہاں جو بگیا کو وہی پھول بھی پاوے
راہی کا تو کام ہے چلتا ہی جاوے
آسانی سے گرہیں کھلتی نہیں ہیں
من وہ ہٹیلہ پے جو پھر بھی سلجھاوے
سائنیاں وے سائنیاں وے سن سائنیاں وے
سائیاں وے سائنیاںً وے سن سن سائنیاں وے
دن ہیں پربت جیسے بھاری
راتیں بوجھل بوجھل ساری
تو یہ سوچتا ہے راہ کیسے آسان ہو
ساری انجانی ہیں راہیں
جن میں ڈھونڈیں تیری نگاہیں
کوئی ایسا پل جو آج یا کل مہربان ہو
گھومے کب سے ڈگر ڈگر تو
من کو یہ سمجھاوے
راہی کا تو کام ہے چلتا ہی جاوے
سائنیاں وے سائنیاں وے سن سن سائنیاں وے
سائنیاں وے سائنیاں وے سن سائنیاں وے

Rate it:
Views: 422
06 Mar, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets