Add Poetry

رب العالمین کے حضور

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

مسلمان ھو کر خطائیں کرنا توبہ کرنا بھی جانتا ھوں
تیری حصول رضا کی خاطر سر کٹانا بھی جانتا ھوں

ترے نیک بندوں کی طرح کبھی عبادت میں مشغول
تیرے حبیب کی سنت پر عمل کرنا بھی جانتا ھوں

تو جو چاھے کروں خرد سے کائنات کی حقیقت آشکار
تیرے عشق میں آتشکدوں میںکودجانا بھی جانتا ھوں

جو تو چاھے تو کوہ طور پر تیرے دیدار پر اصرار کروں
تیری خاطر زمانے کے فرعونوں سےٹکرانا بھی جانتا ھوں

تیری مشیت کاتقاضا تھا کہ مچھلی کے پیٹ میں رھوں
ورنہ میں تیرےآگےگڑگڑا کرتجھے منانا بھی جانتا ھوں

تیری تلاش میں ھجرت مکہ کےلیے دوڑ دوز کر زمین ماپنا
اور پھر تیری خاطر اپنی جانکی قربانی دینا بھی جانتا ھوں

اگر تو چاھے تو طائف کی وادی میں اپنا خون بدن تیری نزر
ورنہ تیرے حکم پرغارثور میں اپنی جان بچانا بھی جانتا ھوں

Rate it:
Views: 303
27 Dec, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets