Add Poetry

رحمت الٰہی

Poet: UA By: UA, Lahore

رحمت الٰٰہی کا دن آیا ہے
آمد نبی کا دن آیا ہے

رحمت رب کعبہ عیاں ہو گئی
ظلمت بت کدہ نہاں ہو گئی

آسمان و زمیں نور سے بھر گئے
آج اندھیرے بھی نور سے ڈر گئے

ہر طرف سے درود ہرطرف سے سلام
کیا شاہ زمیں کیا فلک کے غلام

عاجزی انکساری کا پیکر ہوئے
تکبر کے سارے قلعے سر ہوئے

کیسے ساری زمیں اسماں ہو گئی
رحمت رب کعبہ عیاں ہو گئی

ظلمت بت کدہ نہاں ہو گئی
رحمت الٰٰہی کا دن آیا ہے
آمد نبی کا دن آیا ہے

بے نواؤن کی شنوائی ہونے لگی
غم کے ماروں کی تنہائی کھونے لگی

بے سہاروں کو سہارا مل گیا
ڈوبنے والوں کو کنارا مل گیا

تلخ تھی جو وہ شیریں زباں ہو گئی
رحمت رب کعبہ عیاں ہو گئی

ظلمت بت کدہ نہاں ہو گئی
رحمت الٰٰہی کا دن آیا ہے
آمد نبی کا دن آیا ہے

میرے مولا نے کیسا کرم کر دیا
اپنے بندے کو شاہ امم کر دیا

نبوت کا درجہ بیاں کر دیا
آدمیت کا رتبہ عیاں کر دیا

امت نبی ہم زباں ہو گئی
رحمت رب کعبہ عیاں ہو گئی

ظلمت بت کدہ نہاں ہو گئی
رحمت الٰٰہی کا دن آیا ہے
آمد نبی کا دن آیا ہے

میرے مولا تیرا شکر کیسے کریں
بندگی کا حق ادا کیسے کریں

تیرے احسانوں نے سر جھکایا ہے
تیری ہی رحمتوں کا سایا ہے

اپنی ہستی کہاں سے کہاں ہو گئی
رحمت رب کعبہ عیاں ہو گئی

ظلمت بت کدہ نہاں ہو گئی
رحمت الٰٰہی کا دن آیا ہے
آمد نبی کا دن آیا ہے

Rate it:
Views: 404
09 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets