رحمت کا طلبگار ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreیا اللہ تو پاک پروردگار ہے
تیرا یہ بندہ خطا کار ہے
تیری رحمت کا طلبگار ہے
سر جھکائے بیٹھا ہے
دامن پھیلائے بیٹھا ہے
اشک لٹائے بیٹھا ہے
آس لگائے بیٹھا ہے
تیرے کلمے پہ ایمان ہے
تیرے قبضے میں جان ہے
تیری رحمت کا سزا وار ہے
عاصی ہے خطا وار ہے
میری روح بیقرار ہے
تیرا ذکر روح کا قرار ہے
تیرے کرم کا مولا کریم
کل عالم پہ حصار ہے
یا اللہ تو پاک پروردگار ہے
تیرا یہ بندہ خطا کار ہے
تیری رحمت کا طلبگار ہے
More General Poetry






