Add Poetry

رخصت ہو گئے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

خفا مجھ سے وہ ایسے ہو گئے ہیں
خوابوں سے بھی رخصت ہو گئے ہیں

ابھی تو میرے ساتھ چل رہے تھے
اچانک پھر کہیں وہ کھو گئے ہیں

ابھی تک لوٹ کر واپس نہ آئے
شب ہجراں سے ہو کر جو گئے ہیں

میرے دل میں رہے تصویر انکی
نظر سے دور گرچہ ہو گئے ہیں

اگرچہ ان کو تھی مجھ سے عداوت
میری میت پہ پھر بھی رو گئے ہیں

لگائے تھے کبھی جو داغ فرقت
انہیں وہ آنسؤوں سے دھو گئے ہیں

انہیں بیدار کر سکتی ہو عظمٰی
سحر ہوجانے پہ جو سوگئے ہیں

Rate it:
Views: 413
21 Jan, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets