رخصتی
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaفطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
سسرال کو اب اپنا مسکن ہی بنانا ہے
میں نے تو جتن سے اور نازوں سے تجھے پالا
ہر لمحہ تیرے رخ کو نیکی کی طرف ڈالا
اب تجھ کو جدا کرکے بس نیر بہانا ہے
فطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
دل میں یہ دعائیں ہیں بس چین سے جینا ہو
ڈوبے نہ کبھی تیرا بس ایسا سفینہ ہو
قدموں سے تیرے خوشیاں بس عود کر آنا ہے
فطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
جیون میں تیرے ہردم بس سکھ کی گھٹا چھائے
خدمت سے تیری سب کو بس پیارہی آجائے
محنت سے کبھی بھی تو نہ جی کو چرانا ہے
فطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
بس فکر رہے اس کی شکوہ نہ شکایت ہو
ہو تیرا سخن ایسا جس میں ہی حلاوت ہو
جیون میں کسی کا بھی نہ دل ہی دکھانا ہے
فطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
بس صبر و تحمل سے جیون ہی بِتانا ہے
ہو کوئی پریشانی ساہس نہ گنوانا ہے
میری لاڈلی تجھ کو بھی کانٹوں سے نبھانا ہے
فطرت کا تقاضا ہے میکے سے ہی جانا ہے
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو






