ہو جو بھی کام صداقت سے کیا جاتا ہے
رزق کو پاک دیانت سے کیا جاتا ہے
ایسے ہر کام میں قدرت کی مدد ہوتی ہے
جس کا آغاز تلاوت سے کیا جاتا ہے
ایسے کاموں میں بھلا کیسے کبھی برکت ہو
جس کا آغاز خیانت سے کیا جاتا ہے
خیر کے کام سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے
جو محمدﷺ کی وساطت سے کیا جاتا ہے
اب تو دینی ہو جو مزدور کو اس کی اجرت
اس کا اندازہ بھی غربت سے کیا جاتا ہے