Add Poetry

رسمِ تجدیدِ محبت کو نبھانا ہی نہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

رسمِ تجدیدِ محبت کو نبھانا ہی نہیں
راہ جو چھوڑ دی ، اس راہ پہ جانا ہی نہیں

تازہ رکھنے ہیں نگاہوں میں اُمیدوں کے گلاب
ذہن میں تلخیٔ ایام کو لانا ہی نہیں

ہم نے اوروں سے سنا جو بھی ترے بارے میں
کیا وہ سب سچ ہے فقط ایک فسانہ ہی نہیں ؟

تجھ کو پا کر بھی خلش دِل میں کویٔ باقی ہے
دِل کا مذکور ہے کیا دِل کا ٹھکانہ ہی نہیں

اب شکایٔت بھی کریں اِس کی تو کِس سے آخر ؟
بے مہر تم بھی ہو یہ سارا زمانہ ہی نہیں

پاس وہ آۓ تو ہم بھول گیۓ عہد سبھی
ہم نے سوچا تھا کبھی ان کو منانا ہی نہیں

اور کب تک وہ بنایںٔ گے بہانے عذراؔ
پاس اب اُن کے بچا کویٔ بہانہ ہی نہیں
 

Rate it:
Views: 416
18 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets