Add Poetry

رقص میں رات ہے بدن کی طرح

Poet: Parveen Shakir By: Shazia Hafeez, Attock

رقص میں رات ہے بدن کی طرح
بارشوں کی ہوا میں، بن کی طرح

چاند بھی میری کروٹوں کا گواہ
میری بستر کی ہر شکن کی طرح

چاک ہے دامن قبائے بہار
میرے خوابوں کے پیراہن کی طرح

زندگی، تجھ سے دور رہ کر میں
کاٹ لوں گی جلا وطن کی طرح

مجھ کو تسلیم، میرے چاند کہ میں
تیرے ہمراہ ہوں گہن کی طرح

بارہا تیرا انتظار کیا
اپنے خوابوں میں اک دلہن کی طرح

Rate it:
Views: 584
17 Jun, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets