Add Poetry

رنگ بدلتی رَتوں نے بہت پتے کی بات بتائی

Poet: UA By: UA, Lahore

رنگ بدلتی رَتوں نے بہت پتے کی بات بتائی
رات کے بعد سحر نے زندگی کی راہ دِکھائی

آؤ کبھی خاموش بیھ کے اپنے من کو ٹٹولیں
ممکن ہے ہم پہ عیاں ہو جائے ذات کی سچائی

وہم و گماں سے باہر آؤ اور آ کے آواز اَٹھاؤ
کوئی نہ کوئی تو آ ہی جائے گا کرنے ہمنوائی

گم صم کیوں بیٹھے ہو آخر کچھ نہ کچھ تو بولو
سامعیں ہمہ تن گوش ہیں اب کر دو لب کشائی

آواز نہیں اَٹھاؤ گے تو انقلاب کیسے لاؤ گے
چپ سادھ کے بیٹھنے سے ملتی نہیں رہائی

کاسہ توڑو خودی اپناؤ اپنی دنیا آپ بساؤ
آخر کب تک کرتے رہو گے غیروں کی گدائی

عظمٰی جو ہم سے کہی ہم نے کہیں سے سَنی
جو بھی اچھی بات لگی اورروں کو بھی سَنائی

Rate it:
Views: 420
10 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets