Add Poetry

روحِ قائد اور فرشتہ

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

کہا مَلک نے روحِ قائد سے
آئو پاک وطن کی سیر کو چلتے ہیں

وہ دیکھو
پسینے میں شرابور
محنت کشوں کا
ڈھلکا ہوا بدن

وہ دیکھو
عدل سے بے بہرہ لوگ
پہنے سیاہ پیرہن

وہ دیکھو
حق بولنے والوں کے
ہاتھوں میں رسن

وہ دیکھو
کوٹھیوں میں بیٹھے
حکمرانوں کو

وہ دیکھو
بارود سے اڑتے دیں کے
روشن دانوں کو

وہ دیکھو
ظلم کی چکی میں پستے
ملت کے قدردانوں کو

وہ دیکھو
رزق ذخیرہ کرتے
بے ایمانوں کو

لئے آنکھوں میں آنسوں
کہا پھر روحِ قائد نے
چلو اب لوٹ چلتے ہیں
یہاں دیکھوں تو کیا دیکھوں؟
یہ لگتا ہی نہیں میرا وطن

کہا ملک نے رکو
ابھی اور بھی کچھ باقی ہے

وہ دیکھو
ہاتھوں میں پرچم لئے
دیوانوں کو

وہ دیکھو
علم کی شمع کے
پروانوں کو

وہ دیکھو
سرحد پہ لڑتے
جوانوں کو

ابھی بھی بہت ہے جذبہ
فقط رہبر کی کمی ہے
جو بتلادے ان کو
تجھ سے ہے تیرا چمن

Rate it:
Views: 273
15 Jul, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets