روز بہلاتا ہوں میں اس کو منانے کے لئے
Poet: جنید By: جنید, Islamabadروز بہلاتا ہوں میں اس کو منانے کے لئے
یوں تماشہ نہ بنے سارے زمانے کے لئے
شام در شام اسے ڈھونڈ کے تھک جاتا ہوں
دل نکلتا ہے کہیں آنکھ ملانے کے لئے
میں نے کل رات ترے گھر سے اجازت لے کر
اس کو دہلیز پہ چھوڑا تھا سلانے کے لئے
یوں تو یہ ہجر کا عادی ہے، مگر مجرم ہے
گھس ہی جاتا ہے کہیں ہاتھ دکھانے کے لئے
More Love / Romantic Poetry






